سورة الزمر - آیت 37
وَمَن يَهْدِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن مُّضِلٍّ ۗ أَلَيْسَ اللَّهُ بِعَزِيزٍ ذِي انتِقَامٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جسے اللہ ہدایت دے، اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا، کیا اللہ زبردست، انتقام لینے والا نہیں ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أَلَيْسَ اللّٰـهُ بِعَزِيزٍ﴾ ” کیا اللہ غالب نہیں؟“ یعنی وہ کامل قہر اور غلبے کا مالک ہے جس کے ذریعے سے وہ ہر چیز پر غالب ہے اسی غلبہ و قہر کی بنا پر وہ اپنے بندے کے لئے کافی ہے اور اس سے ان کی سازشوں اور مکر و فریب کو دور کرتا ہے۔ ﴿ذِي انتِقَامٍ﴾ جو کوئی اس کی نافرمانی کرتا ہے وہ اس سے انتقام لیتا ہے، اس لئے ان تمام امور سے بچو جو اس کی ناراضی کے موجب ہیں۔