سورة الزمر - آیت 14

قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے، میں تو اپنی بندگی کو اللہ کے لئے خالص کرکے صرف اسی کی عبادت کرتا ہوں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قُلِ اللّٰـهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي فَاعْبُدُوا مَا شِئْتُم مِّن دُونِهِ﴾ ” کہہ دیجیے ! میں تو اپنے دین کو اللہ کے لئے خالص کر کے صرف اسی کی عبادت کرتا ہوں۔ تم اسے چھوڑ کر جس کی چاہو عبادت کرتے رہو“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے دوسرے مقام پر فرمایا : ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ﴾ (الکافرون:109؍1۔6) ” کہہ دیجیے اے کافرو ! جن کی تم عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا، نہ تم اس ہستی کی عبادت کرتے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں، نہ میں ان ہستیوں کی عبادت کرسکتا ہوں، جن کی تم عبادت کرتے ہو اور نہ تم اس ہستی ہی کی عبادت کرتے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں، تمہارا دین تمہارے لئے اور میرا دین میرے لئے ہے۔ “