سورة الزمر - آیت 11

قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ اللہ کی بندگی (١٠) اس کے لئے دین کو خالص کرکے کرتارہوں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قُلْ﴾ اے رسول ! لوگوں سے کہہ دیجیے: ﴿ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللّٰـهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ﴾ ” بلاشبہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں دین کو اللہ کے لئے خالص کرتے ہوئے، اس کی عبادت کروں“ جیسا کہ اس سورۃ مبارکہ کی ابتدا میں فرمایا : ﴿فَاعْبُدِ اللّٰـهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ﴾(الزمر:39؍2) ” پس آپ اللہ کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کرو۔“