سورة ص - آیت 86

قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے، لوگو ! میں تم سے دعوت توحید کا کوئی بدلہ (٣١) نہیں مانگتا ہوں، اور میں دعوت نبوت میں تصنع سے کام نہیں لے رہا ہوں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پس جب رسول نے لوگوں سے بیان کردیا اور ان کے سامنے راہ واضح کردی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں فرمایا : ﴿قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ﴾ ” کہہ دیجئے ! میں نہیں مطالبہ کرتا تم سے اس پر“ یعنی تمہیں اللہ کی طرف بلانے پر ﴿مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ ﴾ ” کوئی بدلہ اور نہ میں تکلف کرنے والا ہوں“ کہ میں ایسی چیز کا دعویٰ کروں جس کا مجھے اختیار ہے نہ میں کسی ایسی بات کی ٹوہ ہی میں رہتا ہوں جس کا مجھے علم نہیں۔ میں تو صرف اسی چیز کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی گئی ہے۔