سورة ص - آیت 84
قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ نے فرمایا، پس یہ بات حق ہے، اور میں حق ہی کہتا ہوں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ﴾ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ﴿فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ﴾ ” سچ ( ہے) اور میں بھی سچ کہتا ہوں۔‘‘ یعنی حق میرا وصف اور حق میرا قول ہے۔