سورة ص - آیت 71
إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن طِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ اس وقت کو یاد کیجیے جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں بے شک مٹی سے ایک انسان (٣٠) پیدا کرنے والا ہوں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ﴾ ” جب آپ کے رب نے فرشتوں کو (خبر دیتے ہوئے) فرمایا :“ ﴿إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن طِينٍ﴾ ” میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں۔‘‘ یعنی اس کا مادہ مٹی سے تیار ہوا ہے۔