سورة ص - آیت 68
أَنتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس سے تم نے منہ پھیر رکھا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
مگر صورت حال یہ ہے کہ ﴿أَنتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ﴾ ” تم اس سے اعراض کرتے ہو۔‘‘ گویا تمہیں حساب و کتاب اور ثواب و عذاب کا سامنا کرنا ہی نہیں۔ اگر تمہیں میری بات میں کوئی شک اور میری خبر میں کوئی شبہ ہے تو میں تمہیں کچھ ایسی خبریں دیتا ہوں جن کا مجھے کچھ علم تھا نہ میں نے ان کو کسی کتاب میں پڑھا۔ میری خبریں کسی کمی بیشی کے بغیر صحیح ثابت ہوئی ہیں، یہ میری صداقت اور جو کچھ میں تمہارے سامنے پیش کرتا ہوں، اس کی صحت پر سب سے بڑی اور سب سے واضح دلیل ہے۔