سورة ص - آیت 67
قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کہہ دیجیے کہ یہ ایک عظیم خبر (٢٩) ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قُلْ﴾ آپ ان کو ڈراتے ہوئے کہہ دیجئے ﴿ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ﴾ یعنی میں نے تمہیں حیات بعدالموت، حشر و نشر اور اعمال کی جزا اور سزا کے بارے میں جو خبر دی ہے، وہ بہت بڑی خبر ہے اور اس بات کی پوری پوری مستحق ہے کہ اس کے معاملے کو بہت اہم سمجھا جائے اور اس بارے میں غفلت کو جگہ نہ دی جائے۔