سورة ص - آیت 59

هَٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ ۖ لَا مَرْحَبًا بِهِمْ ۚ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یہ (سرداران کفرکا) ایک گروہ (٢٤) ہے جو تمہارے ساتھ جہنم میں داخل ہو رہا ہے، (سردار ان کہیں گے) ان کے لئے کوئی خوش آمدید نہیں ہے، بے شک یہ لوگ عذاب نار میں داخل ہونے والے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب وہ جہنم میں داخل ہوں گے تو ایک دوسرے کو سب و شتم کرتے ہوئے کہیں گے : ﴿هَـٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ﴾ ” یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ گھسی چلی آ رہی ہے“ آگ میں ﴿لَا مَرْحَبًا بِهِمْ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ﴾ ” ان کے لئے کوئی خیر مقدم نہیں ہے۔ بے شک یہ دوزخ میں جانے والے ہیں“