سورة ص - آیت 58
وَآخَرُ مِن شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اسی قسم کے دوسرے طرح طرح کے عذاب ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَآخَرُ مِن شَكْلِهِ﴾ یعنی اس کی ایک اور قسم ﴿أَزْوَاجٌ﴾ یعنی عذاب کی متعدد انواع و اقسام ہوں گی جن میں ان کو مبتلا کیا جائے گا اور اس عذاب کے ذریعے سے ان کو رسوا کیا جائے گا۔