سورة ص - آیت 55

هَٰذَا ۚ وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یہ تو اہل تقویٰ کا بدلہ تھا، اور سرکشوں (٢٣) کا ٹھکانا بڑا برا ہوگا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ هَـٰذَا﴾ ” یہ“ جزا جس کا ہم نے وصف بیان کیا ہے اہل تقوٰی کے لیے ہے۔ ﴿وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ﴾ یعنی کفر و معاصی میں حد سے بڑھے ہوئے لوگوں کے لیے ﴿لَشَرَّ مَآبٍ﴾ بدترین ٹھکانا اور لوٹنے کی جگہ ہے۔