سورة ص - آیت 54

إِنَّ هَٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک یہ چیز ہماری عطا کردہ روزی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ إِنَّ هَـٰذَا لَرِزْقُنَا ﴾ ” یقیناً یہ ہمارا رزق ہے۔‘‘ جو ہم نے اہل جنت کو عطا کیا ہے۔ ﴿مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ ﴾ یہ رزق کبھی منقطع نہ ہوگا بلکہ وہ دائمی ہوگا اور ہر آن اس میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ یہ سب کچھ رب کریم کے لیے کوئی بڑا کام نہیں جو رؤف و رحیم، محسن و جواد، واسع و غنی، قابل تعریف، لطف عظیم کا حامل، نہایت مہربان بادشاہ، با اختیار، جلیل القدر، جمیل الشان، احسان کرنے والا، بے پناہ فضل اور متواتر کرم کا مالک ہے۔ وہ ایسی ہستی ہے جس کی نعمتوں کی شمار کیا جاسکتا ہے نہ اس کے کسی احسان کا احاطہ کیا جاسکتا ہے۔