سورة ص - آیت 37

وَالشَّيَاطِينَ كُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے ہر مکان بنانے والے اور غوطہ لگانے والے شیطانوں کو بھی ان کے تابع کردیا تھا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

شیاطین آپ کے لیے مسخر کردیے گئے، آپ جو کچھ چاہتے وہ تعمیر کرتے تھے، وہ آپ کے حکم پر سمندر میں غوطہ خوری کرتے اور سمندر کی تہہ سے موتی نکال کر لاتے۔