سورة ص - آیت 12
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ ذُو الْأَوْتَادِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان سے پہلے قوم نوح (٦) قوم عاد، اور میخوں والے فرعون نے (اللہ اور اس کے رسولوں کی) تکذیب کی تھی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ ان مشرکین کو ڈراتا ہے کہ کہیں ان کے ساتھ بھی وہی سلوک نہ کیا جائے جو ان سے پہلے گزری ہوئی قوموں کے ساتھ کیا گیا جو ان سے زیادہ قوت والی اور باطل پر ان سے زیادہ کمر بستہ تھیں : ﴿قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ﴾ ” قوم نوح اور عاد“ جو کہ حضرت ہود علیہ السلام کی قوم تھی : ﴿ وَفِرْعَوْنُ ذُو الْأَوْتَادِ﴾ ” اور میخوں والا فرعون“ یعنی جو عظیم فوج اور ہولناک قوت کا مالک تھا۔