سورة ص - آیت 5

أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا اس نے تمام معبودوں کا ایک معبود بنا دیا ہے، یقیناً یہ بات بہت زیادہ تعجب میں ڈالنے والی ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ان کے نزدیک اس کا گناہ صرف یہ ہے کہ بلا شبہ ﴿أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَـٰهًا وَاحِدًا﴾ ” اس نے اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا دیا۔“ یعنی یہ شخص اللہ تعالیٰ کے شریک اور ہم سر بنانے سے کیونکر روکتا ہے اور اکیلے اللہ تعالیٰ کی عبادت میں اخلاص کا حکم دیتا ہے۔ ﴿ إِنَّ هَـٰذَا﴾ ” یقیناً یہ“ جسے وہ لے کر آیا ہے ﴿لَشَيْءٌ عُجَابٌ﴾ ” البتہ بڑی عجیب چیز ہے۔“ یعنی انکے نزدیک یہ چیز اپنے بطلان اور فساد کی بنا پر تعجب کا تقاضا کرتی ہے۔