سورة الصافات - آیت 160
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
سوائے اللہ کے برگزیدہ بندوں کے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِلَّا عِبَادَ اللّٰـهِ الْمُخْلَصِينَ ﴾ اللہ تعالیٰ کے مخلص بندوں نے اسے جن اوصاف سے موصوف کیا اللہ تعالیٰ نے ان اوصاف سے اپنے آپ کو منزہ نہیں کہا کیونکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی ذات کو صرف انھی اوصاف سے موصوف کیا ہے جو اس کے جلال کے لائق ہیں اور بایں وجہ وہ مخلص بندے ہیں۔