سورة الصافات - آیت 129
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے آئندہ آنے والی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ﴾ یعنی الیاس علیہ السلام کے لئے چھوڑ دیا ﴿ فِي الْآخِرِينَ ﴾ یعنی آنے والے لوگوں میں ان کے لئے ثنائے حسن کو باقی رکھا۔