سورة الصافات - آیت 111
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ ﴾ ” بلا شبہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔“ حضرت ابراہیم علیہ السلام ان چیزوں پر ایمان رکھتے تھے جن پر ایمان رکھنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا تھا۔ ان کے ایمان نے انہیں درجہ یقین پر پہنچا دیا تھا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ وَكَذٰلِكَ نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ﴾(الانعام:6؍75) ” اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کا نظام دکھاتے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوجائیں۔“