سورة الصافات - آیت 108

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اورآئندہ آنے والی نسلوں میں ہم نے ان کا ذکر خیر باقی (٢٦) رکھا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ﴾ یعنی ہم نے قربانی کو، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سچی مدح و ثنا کے لئے، آنے والے لوگوں میں اسی طرح باقی رکھا جس طرح گزرے ہوئے لوگوں میں جاری تھی۔ ابراہیم علیہ السلام کو جب بھی یاد کیا جاتا ہے تو انہیں محبت، تعظیم اور ثنائے حسن کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔