سورة الصافات - آیت 98

فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس انہوں نے ان کے خلاف سازش کرنی چاہی، تو ہم نے انہیں نیچا کر دکھایا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا﴾ انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بدترین طریقے سے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ﴿فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ ﴾ ” تو ہم نے انھی کو نیچا دکھا دیا۔“ اللہ تعالیٰ نے ان کی سازش کو ناکام بنا دیا اور آگ کو حضرت ابراہیم کے لئے سلامتی کے ساتھ ٹھنڈا کردیا۔