سورة الصافات - آیت 93
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر اپنی قوت کے ساتھ ضربیں لگا کر انہیں توڑنے لگے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ﴾ ” پھر ان کو اپنے ہاتھ سے مارنا شروع کیا۔“ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نہایت قوت و نشاط کے ساتھ ان بتوں کو توڑنا شروع کیا، حتیٰ کہ تمام بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا، سوائے ان میں سے ایک بڑے بت کے، شاید کہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔