سورة الصافات - آیت 86
أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا تم افترا پردازی کرکے اللہ کے سوا دوسرے معبود چاہتے ہو
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّـهِ تُرِيدُونَ ﴾یعنی کیا تم الله تعالیٰ کے سوا جھوٹے معبودوں کی عبادت کرتے ہو، جو معبود ہیں نہ عبادت کے مستحق ہیں۔ رب کائنات کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے کہ جب تم اس کے ساتھ دوسروں کی عبادت کرتے ہو، تو وہ تمہارے ساتھ کیا سلوک کرے گا؟ یہ تمہارے اپنے شرک پر قائم رہنے کی وجہ سے سزا کی وعید ہے۔ بھلا رب العالمین کے بارے میں تمھیں کسی نقص کا گمان ہے کہ تم نے اس کے ہم سر اور شریک بنا ڈالے۔