سورة الصافات - آیت 61

لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ایسی ہی کامیابی کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ﴾ ” ایسی ہی کامیابی کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے۔“ یہی مطلوب و مقصود سب سے زیادہ مستحق ہے کہ اس کے لئے زندگی کے بہترین سانس صرف کئے جائیں اور سب سے زیادہ اس لائق ہے کہ عقل مند اصحاب معرفت اس کے لئے جدوجہد کریں۔ نہایت افسوس اور حسرت کا مقام ہے کہ دور اندیش آدمی کے اوقات میں کوئی ایسا وقت گزرے جس میں وہ ایسے عمل میں مشغول نہ ہو جو اسے اس منزل مقصود تک پہنچاتا ہے، تب اس کا کیا حال ہے جو اپنے گناہوں کے ذریعے سے ہلاکت کے گڑھے میں گرتا ہے۔