سورة الصافات - آیت 49
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ حوریں (شتر مرغ کے چھپائے ہوئے) انڈوں کے مانند (نہایت خوبصورت) ہوں گی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ عِينٌ ﴾ یعنی وہ خوبصورت آنکھوں اور خوبصورت نگاہوں والی ہوں گی ﴿ كَأَنَّهُنَّ﴾ ” گویا کہ وہ“ یعنی حوریں ﴿بَيْضٌ مَّكْنُونٌ ﴾ ” چھپائے ہوئے انڈے ہیں“ یہ تشبیہ ان کے حسن، ان کے رنگ کی بے انتہا خوبصورتی اور اس کی تازگی کی بنا پر دی گئی ہے، اس میں کسی قسم کی کدورت اور میلا پن نہ ہوگا۔