سورة الصافات - آیت 46

بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ شراب سفید اور پینے والوں کے لئے لذیذ ہوگی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس کا رنگ ﴿بَيْضَاءَ ﴾ ” سفید‘‘ اور بہترین رنگ ہوگا، اس کے ذائقے میں ﴿لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ﴾ ” پینے والوں کے لئے لذت ہوگی۔“ اہل جنت پیتے وقت اور پینے کے بعد لذت محسوس کریں گے۔