سورة الصافات - آیت 40

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سوائے اللہ کے برگزیدہ بندوں (١٢) کے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ إِلَّا عِبَادَ اللّٰـهِ الْمُخْلَصِينَ﴾ ” مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیدہ بندے“ بے شک وہ درد ناک عذاب کا مزا نہیں چکھیں گے کیونکہ انہوں نے اپنے اعمال کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص کیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے بھی ان کو اپنے لیے خالص کرلیا ان کو اپنی رحمت کے لئے مختص کیا اور انہیں اپنے لطف و کرم سے نوازا۔