سورة الصافات - آیت 38
إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تمہیں یقیناً درد ناک عذاب (١١) چکھنا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چونکہ گزشتہ آیات میں ان کا قول : ﴿إِنَّا لَذَائِقُونَ﴾ ” بے شک ہم چکھیں گے“ گزر چکا ہے اور اس قول میں صدق اور کذب دونوں کا احتمال موجود ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایسے فیصلہ کن قول سے آگاہ فرمایا جس میں صدق اور یقین کے سوا کوئی احتمال نہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سچی خبر ہے۔ فرمایا: ﴿إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ﴾ ” بے شک تم درد ناک عذاب کا مزا چکھنے والے ہو۔“ یعنی سخت درد ناک عذاب۔