سورة الصافات - آیت 34
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہم بے شک مجرموں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ﴾ ” بے شک ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں۔“ پھر اس بات کا تذکرہ کیا کہ ان کے جرائم تمام حدیں پھلانگ گئے تھے، اس لئے فرمایا: