سورة الصافات - آیت 32

فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم نے تمہیں گمراہ کیا، ہم خود بھی گمراہ تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بنا بریں ﴿ فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ﴾ ” پس ہم نے تم کو گمراہ کیا اور ہم خود بھی گمراہ تھے۔“ یعنی ہم نے تمہیں اس راستے کی طرف بلایا جس پر ہم گامزن تھے، یعنی گمراہی کے راستے کی طرف، تم نے ہماری آواز پر لبیک کہی، اس لئے تم ہمیں ملامت کا نشانہ بنانے کے بجائے اپنے آپ کو ملامت کرو۔