سورة الصافات - آیت 30

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہمارا تم پر کوئی زور نہیں تھا، بلکہ تم تھے ہی سرکش لوگ

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَ﴾ ” اور“ حالت یہ ہے کہ ﴿مَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ﴾ ” ہمیں تم سے کفر کا ارتکاب کرانے کی کوئی قوت اور اختیار حاصل نہ تھا ﴿بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ ﴾ ” بلکہ تم سرکش لوگ تھے“ اور حدود سے تجاوز کرنے والے لوگ تھے۔