سورة الصافات - آیت 29

قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ جواب دیں گے، بلکہ تم ایمان لانے والے (٩) تھے ہی نہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالُوا﴾ سردار ان کو جواب دیں گے : ﴿بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ﴾ ” بلکہ تم خود ایمان والے نہیں تھے۔“ جس طرح ہم مشرک تھے اسی طرح تم بھی شرک کرتے رہے۔ تمہیں ہم پر کون سی فضیلت حاصل ہے جو ہمیں ملامت کرنے کی موجب ہو۔