سورة الصافات - آیت 21
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ تو فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے تھے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ هَـٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ﴾ یعنی یہ رب اور بندے کے درمیان کے حقوق کے بارے میں اور بندوں کے درمیان ان کے آپس کے حقوق کے بارے میں فیصلے کا دن ہے۔