سورة الصافات - آیت 8

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ شیاطین عالم بالا کی باتیں نہیں سن سکتے ہیں، اور ہر جانب سے انہیں (آگ کے انگاروں سے) مارا جاتا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب وہ مقرب فرشتوں سے سن گن لینے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کو شہاب ثاقب مارے جاتے ہیں۔ ﴿مِن كُلِّ جَانِبٍ﴾ یعنی ہر جانب سے انہیں دھتکارا جاتا ہے اور مقرب فرشتوں کی باتیں سننے سے ان کو دور رکھا جاتا ہے۔