سورة يس - آیت 63
هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہی وہ جہنم ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اب جبکہ تم نے شیطا ن کی اطاعت کی، رحمٰن کے ساتھ عداوت کی، اس کے ساتھ ملاقات کو جھٹلایا، قیامت یعنی دار جزا میں آوارد ہوئے اور تم عذاب کے مستحق ٹھہرے تو ﴿هَـٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ﴾ ” یہ ہے وہ جہنم جس کا تم وعدہ دیے جاتے تھے“ اور تم جھٹلایا کرتے تھے۔ اب اس کو تم اپنی آنکھوں کے ساتھ دیکھو، یہاں دل دہل جائیں گے، آنکھیں پھرجائیں گی اور بہت بڑی گھبراہٹ کا وقت ہوگا۔ پھر اس کی تکمیل یوں ہوگی کہ انہیں جہنم میں ڈال دیئے جانے کا حکم ہوگا اور ان سے کہا جائے گا :