سورة يس - آیت 44

إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا إِلَىٰ حِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سوائے اس کے کہ ہماری رحمت ان کے شامل ہو حال ہوتی ہے، اور ہم ایک وقت مقرر تک انہیں دنیا سے فائدہ اٹھانے دیتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا إِلَىٰ حِينٍ﴾ ” مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں۔“ یعنی ہم نے ان پر لطف و کرم کرنے اور ایک مدت تک ان کو متمتع کرنے کی بنا پر ان کو ڈبویا نہیں، شاید ! وہ ہماری طرف رجوع کریں یا اپنی کوتاہیوں کی تلافی کریں۔