سورة يس - آیت 37

وَآيَةٌ لَّهُمُ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ان کے لئے ایک نشانی رات (٢٠) ہے، ہم اس سے دن کو الگ کردیتے ہیں، پس وہ لوگ تاریکی میں گھر جاتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَآيَةٌ لَّهُمُ﴾ ” اور ان کے لئے ایک نشانی“ یعنی اللہ تعالیٰ کی مشیت کے نفاذ، اس کی قدرت کے کمال، مردوں کو اس کے دوبارہ زندہ کرنے پر ایک دلیل ﴿اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ﴾ ” رات ہے جس سے ہم دن کو کھینچ دیتے ہیں۔“ یعنی ہم نے اس کی عظیم روشنی کو زائل کر کے، جس نے روئے زمین کو منور کر رکھا تھا، تاریکی سے بدل ڈالا، جسے ہم اس کے وقت پر نازل کرتے ہیں ﴿فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ﴾ ” پس وہ اندھیروں میں ڈوب جاتے ہیں۔“ اسی طرح ہم تاریکی کو زائل کرتے ہیں، جس نے ان کو ڈھانپ رکھا تھا۔ پس ہم سورج کو طلوع کرتے ہیں، جس سے تمام زمین اپنے کناروں تک روشن ہوجاتی ہے اور مخلوق اپنے رزق کی تلاش اور اپنے مصالح کے حصول کے لئے روئے زمین پر پھیل جاتی ہے۔