سورة آل عمران - آیت 74
يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص کردیتا ہے، اور اللہ فضل عظیم والا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ﴾” وہ اپنی رحمت کے ساتھ جسے چاہے مخصوص کرلے“ یعنی اس کی وہ مطلق رحمت جو دنیا میں ہوتی ہے اور آخرت سے متصل ہے۔ اس سے مراد دین کی نعمت اور اس کی تکمیل کرنے والی چیزیں ہیں۔ ﴿ وَاللَّـهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ﴾اور اللہ بڑے فضل والا ہے“ اس کے فضل کی وسعت بیان نہیں کی جاسکتی، بلکہ کسی انسان کے دل میں اس کا خیال بھی نہیں آسکتا۔ اس کا فضل و احسان وہاں تک پہنچتا ہے جہاں تک اس کا علم پہنچتا ہے۔ اے ہمارے رب ! تیری رحمت اور تیرا علم ہر شے کو محیط ہے۔