سورة سبأ - آیت 11
أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ ۖ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
) اور کہا تھا) کہ اس کی زرہیں بنائیے، اور ان کے حلقے ٹھیک اندازے کے مطابق بنائیے، اور آل داؤد سے کہا تھا کہ تم لوگ نیک عمل کرو، میں بے شک تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہوں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
حضرت داؤد علیہ السلام اور آل داؤد علیہ السلام پر اپنے احسان کا ذکر کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان کو شکر کرنے کا حکم دیا، نیز انہیں یہ حکم بھی دیا کہ وہ نیک عمل کریں اور اپنے عمل کی اصلاح اور مفسدات سے اس کو محفوظ رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے ڈریں کیونکہ وہ ان اعمال کو دیکھتا ہے، ان کی اطلاع رکھتا ہے اور کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔