سورة الأحزاب - آیت 44
تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ ۚ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس دن وہ اپنے رب سے ملیں گے اس دن ان کا استقبال سلام (36) سے ہوگا، اور اللہ نے ان کے لئے عمدہ اجر تیار کر رکھا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
ان پر اللہ تعالیٰ کی یہ رحمت اور نعمت دنیا میں ہے۔ ان پر آخرت میں جو رحمت ہوگی وہ جلیل ترین رحمت اور افضل ترین ثواب ہے اور یہ ہے اپنے رب کی رضا کے حصول میں فوزیاب ہونا، ان کے رب کی طرف سے سلام، اس کے کلام جلیل کا سماع، اس کے چہرہ مبارک کا دیدار اور بہت بڑے اجر کا حصول جس کو کوئی جان سکتا ہے نہ اس کی حقیقی معرفت حاصل کرسکتا ہے، سوائے ان لوگوں کے جن کو وہ خود عطا کر دے، بنا بریں فرمایا : ﴿تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا﴾ ” جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا تحفہ سلام ہوگا اور اس نے ان کے لئے اجر کریم تیار رکھا ہے۔ “