سورة السجدة - آیت 30
فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَانتَظِرْ إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس آپ ان سے کنارہ کش (٢٢) ہوجایئے اور انتظار کیجیے یہ لوگ بھی انتظار ہی کر رہے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ﴾ ” پس آپ ان سے اعراض کریں۔“ جب ان کا خطاب جہالت کی حدود کو چھونے لگے اور وہ عذاب کے لیے جلدی مچانے لگیں ﴿ وَانتَظِرْ﴾ اور اس عذاب کا انتظار کیجیے جو ان پر نازل ہونے والا ہے کیونکہ یہ عذاب ضرور نازل ہوگا، مگر اس کے لیے ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ وقت آجائے گا تو وہ آگے پیچھے نہیں ہوگا۔ ﴿ إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ ﴾ وہ بھی آپ کے بارے میں شک و شبہ میں پڑے ہوئے ہیں اور برے وقت کے منتظر ہیں حالانکہ اچھا انجام تقویٰ کا ہے۔