سورة السجدة - آیت 8
ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِن سُلَالَةٍ مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر اس کی نسل کو ایک حقیر پانی کے خلاصہ اور نچوڑ سے چلایا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ ﴾ ” پھر کیا اس کی نسل کو“ یعنی ذریت آدم کی پیدائش کو ﴿ مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ ﴾ گندے اور کمزور نطفہ سے۔