سورة السجدة - آیت 6
ذَٰلِكَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ (ذات برحق) تمام غائب و حاضر کا جاننے (٦) والا زبردست، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ ذٰلِكَ ﴾ ” وہ“ یعنی جس نے بڑی بڑی مخلوقات کو پیدا کیا، جو عرش عظیم پر مستوی ہے اور اکیلا ہی اپنی مملکت کی تدبیر کرتا ہے ﴿ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ﴾ ” پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا، غالب، رحم کرنے والا ہے۔“ پس اس نے اپنی وسعت علم، اپنے کامل غلبے اور اپنی بے پایاں رحمت کی بنا پر ان مخلوقات کو وجود بخشا اور ان میں بے شمار فائدے ودیعت کیے اور ان کی تدبیر کرنا اس کے لیے مشکل نہیں۔