سورة لقمان - آیت 24
نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہم انہیں کچھ دنوں تک دنیاوی زندگی سے لطف اندوز (١٧) ہونے دیں گے، پھر انہیں ایک بدترین عذاب تک کھینچ کر پہنچا دیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا﴾ ” ہم انہیں تھوڑا سا فائدہ اٹھانے کی مہلت دیتے ہیں“ اس دنیا میں تاکہ وہ اپنے گناہوں میں اضافہ کرلیں اور یوں ان کے عذاب میں اضافہ ہوجائے۔ ﴿ ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ ﴾ ” پھر ہم انہیں جبرا کھینچ لائیں گے“ ﴿ إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍ ﴾ ” ایک سخت عذاب کی طرف۔“ یعنی وہ عذاب اپنی سختی، بہت بڑا ہونے، اپنی قباحت، اپنی الم ناکی اور اپنی شدت میں انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔