سورة لقمان - آیت 8
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک جو لوگ ایمان (٤) لے آئے ہیں اور انہوں نے عمل صالح کیا ہے ان کے لئے نعمتوں سے بھری جنتیں ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ تو تھی اہل شر کی بشارت اور کتنی بری تھی یہ بشارت۔ رہی اہل خیر کی بشارت تو اس کے بارے میں فرمایا : ﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ﴾ ” بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے۔“ یعنی جنہوں نے عبادت باطن کو ایمان کے ساتھ اور عبادت ظاہر کو اسلام اور عمل صالح کے ساتھ جمع کیا ﴿ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ ﴾ ” ان کے لیے نعمت کے باغ ہیں۔“ انہوں نے جو نیک اعمال پیش کیے ان پر خوش خبری اور جو نیک اعمال پیچھے چھوڑے ان پر مہمان نوازی کے طور پر۔