سورة الروم - آیت 59
كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ تعالیٰ اسی طرح لوگوں کے دلوں میں مہر لگا دیتا ہے جو بے علم ہوتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ كَذٰلِكَ يَطْبَعُ اللّٰـهُ عَلَىٰ قُلُوبِ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ﴾ ” اسی طرح اللہ ان لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے جو علم نہیں رکھتے۔“ اس لیے ان کے دلوں میں کوئی بھلائی داخل ہوسکتی ہے نہ وہ اشیاء کی حقیقت کا ادراک کرسکتے ہیں بلکہ اس کے برعکس انہیں حق باطل اور باطل حق دکھائی دیتا ہے۔