سورة الروم - آیت 15

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس جو لوگ (دنیا میں) ایمان لائے ہوں گے اور نیک عمل کیا ہوگا وہ جنت میں خوش و خرم رہیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ﴾ یعنی جو لوگ اپنے دل سے ایمان لائے اور اعمال صالحہ کے ذریعے سے اس ایمان کی تصدیق کی ﴿فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ ﴾ ” وہ تو باغ میں“ جس میں ہر قسم کے درخت، پودے اور تمام دل پسند چیزیں ہوں گی ﴿ يُحْبَرُونَ ﴾ ” وہ خوش ہوں گے۔“ یعنی ان کو خوش رکھا جائے گا اور نعمتوں سے نوازا جائے گا مثلاً نہایت لذیذ ماکولات و مشروبات، خوبصورت حوریں، خدام، خدمت گار لڑکے، طرب انگیز آوازیں، سرور انگیز نغمے، خوبصورت و خوش کن مناظر، بہترین خوشبوئیں، فرحت و سرور اور لذت و نعمت وغیرہ جن کے اوصاف بیان کرنے کی کوئی شخص قدرت نہیں رکھتا۔