سورة العنكبوت - آیت 56

يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے اہل ایمان بندو ! بے شک میری زمین کشادہ (٣٢) ہے، اس لئے صرف میری ہی عبادت کرو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا ﴾ ” اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو !“ اور جنہوں نے میرے رسول کی تصدیق کی ہے ﴿إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ﴾ ” میری زمین فراخ ہے، پس تم میری ہی عبادت کرو۔“ یعنی جب کسی سرزمین میں تمہارے لیے اپنے رب کی عبادت کرنا ممکن نہ رہے تو اس کو چھوڑ کر کسی اور سرزمین میں چلے جاؤ جہاں تم اکیلے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرسکو۔