سورة العنكبوت - آیت 35

وَلَقَد تَّرَكْنَا مِنْهَا آيَةً بَيِّنَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے اس بستی کو عقل وہوش والوں کے لیے ایک کھلی نشانی بناکرچھوڑ دیا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَلَقَد تَّرَكْنَا مِنْهَا آيَةً بَيِّنَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ﴾ یعنی ہم نے دیا قوم لوط کو عقل مند لوگوں کے لئے واضح آثار اور ان کے دلوں کے لئے عبرت بنا دیا پس وہ ان آثار سے منتفع ہوتے ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ وَبِاللَّيْلِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴾ (الصٰفٰت : 37؍137۔ 138) ” تم دن رات ان کے اجڑے ہوئے گھروں پر گزرتے ہو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟“