سورة العنكبوت - آیت 15

فَأَنجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تو ہم نے انہیں اور کشتی میں سوار لوگوں کو بچالیا اور اس کشتی کو سارے جہان والوں کے لیے ایک نشان عبرت بنادیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَأَنجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ ﴾ ” پس ہم نے ان کو اور کشتی والوں کو نجات دی۔“ یعنی وہ لوگ جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار ہوئے تھے یعنی ان کے گھر والے اور ان پر ایمان لانے والے دیگر لوگ ﴿ وَجَعَلْنَاهَا﴾ ’’اور ہم نے اس کو بنایا‘‘ یعنی کشتی کو یا قصہ نوح کو ﴿ اٰيَةً لِّلْعَالَمِينَ ﴾ ” تمام جہانوں کے لئے نشانی“ جس سے لوگ عبرت پکڑتے ہیں کہ جو کوئی اپنے رسولوں کی تکذیب کرتا ہے اس کا انجام ہلاکت ہے، نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو ہر غم سے نجات دیتا اور ہر تنگی سے نکلنے کی راہ دکھاتا ہے، نیز اللہ تبارک و تعالیٰ نے کشتی کو۔۔۔ یعنی کشتی کی جنس کو تمام جہانوں کے لئے نشانی بنا دیا جسے وہ اپنے رب کی رحمت سے تعبیر کرتے ہیں، جس نے ان کے لئے اس کے اسباب مہیا کئے اور اس کے معاملے کو ان کے لئے آسان بنایا اور وہ انہیں اور ان کے مال و اسباب کو ایک گوشے سے دوسرے گوشے تک اٹھائے پھرتی ہے۔