سورة القصص - آیت 34
وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي ۖ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور میرے بھائی ہارون گفتگو میں مجھ سے زیادہ بہتر ہیں، اس لئے تو انہیں بھی میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج تاکہ وہ میری تائید کریں میں ڈرتاہوں کہ وہ لوگ مجھے جھٹلادیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿يُصَدِّقُنِي﴾ ” جو میری تصدیق کرے“ کیونکہ ایک دوسرے کی موافقت کرتی ہوئی خبروں کے ساتھ تصدیق، حق کو طاقتور بنادیتی ہے۔ ﴿إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ﴾ ” مجھے خوف ہے کہ وہ لوگ میری تکذیب کریں گے۔ “